0
Sunday 24 Jan 2021 21:11

بھارت میں گزشتہ 14 دنوں سے کورونا وائرس کے یومیہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے کم

بھارت میں گزشتہ 14 دنوں سے کورونا وائرس کے یومیہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار سے کم
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشیب و فراز کے درمیان گزشتہ 14 دنوں میں یومیہ کیسز کی تعداد تقریباً 15 ہزار رہے ہیں جبکہ اس وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد اور فعال کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک 15 لاکھ 82 ہزار 201 افراد کو کوڈ 19 کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 14،849 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 54 ہزار ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 15948 مریض صحتمند ہوئے، جس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 16 ہزار 786 ہوگئی۔ فعال کیسز 1254 سے گھٹ کر 184408 رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران 155 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 339 ہوگئی۔ ملک میں موذی وباء سے شفایابی کی شرح 96.83 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.73 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 912128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش