QR CodeQR Code

چلاس، جے یو آئی کے زیر اہتمام اسرائیل نامنظور ریلی کا انعقاد

24 Jan 2021 20:53

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنمائوں بشیر احمد قریشی، مولانا سجاء الحق، مولانا عارف و دیگر نے کہا کہ پاکستانی عوام ناجائز اسرائیلی ریاست کو کبھی تقسیم نہیں کرینگے اور نہ ہی تحریک انصاف کی حکومت کو ایسا کرنے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام چلاس میں اسرائیل نامنظور ریلی نکالی گئی۔ ڈی سی چوک سے صدیق اکبر چوک تک نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے اسرائیل نامنظور، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنمائوں بشیر احمد قریشی، مولانا سجاء الحق، مولانا عارف و دیگر نے کہا کہ پاکستانی عوام ناجائز اسرائیلی ریاست کو کبھی تقسیم نہیں کرینگے اور نہ ہی تحریک انصاف کی حکومت کو ایسا کرنے دینگے۔ ناجائز صیہونی ریاست نے مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے ہیں اور یہودی لابی مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ مقررین نے کہا کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی مظالم کو روکیں۔


خبر کا کوڈ: 912132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912132/چلاس-جے-یو-ا-ئی-کے-زیر-اہتمام-اسرائیل-نامنظور-ریلی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org