0
Sunday 24 Jan 2021 22:32

کھوکھر برادران نے انتقام کا سامنا کیا مگر پیچھے ہٹے نہ نواز شریف سے بے وفائی کی، مریم نواز

کھوکھر برادران نے انتقام کا سامنا کیا مگر پیچھے ہٹے نہ نواز شریف سے بے وفائی کی، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کھوکھر برداران کے خلاف کارروائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں، ظلم اور انتقام کا سامنا کیا مگر پیچھے ہٹے نہ نواز شریف سے بے وفائی کی، شاباش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک قانون طاقتور کیلئے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے اور دوسراقانون مخالفین کیلئے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ظلم جب حد سے بڑھتاہے تو مٹ جاتاہے، ہر ظلم کا حساب ہوگا۔ خیال رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38کنال زمین واگزار کرا لی جبکہ ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس زمین پرغیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 912146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش