0
Sunday 24 Jan 2021 22:36

نیشنل پارکس کا قیام عوام کے مفاد میں ہے، اپوزیشن سیاست نہ کرے، خالد خورشید

نیشنل پارکس کا قیام عوام کے مفاد میں ہے، اپوزیشن سیاست نہ کرے، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ کا نیشنل پارکس کے حوالے سے بیان بے بنیاد اور بد نیتی پہ مبنی ہے، جس کے پیچھے ناپاک سیاسی عزائم ہیں۔ موصوف کو اچھی طرح پتہ ہے کہ خنجراب نیشنل پارک 1975ء میں اپوزیشن لیڈر کے سیاسی امام ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا۔ اپوزیشن لیڈر بتائیں کیا ذوالفقار علی بھٹو نے خنجراب نیشنل پارک کا قیام کرکے گلگت بلتستان پہ حملہ کیا تھا؟ اسی طرح ضلع غذر میں واقع قرمبر نیشل پارک کی منظوری 2011ء میں ہوئی تھی، جب وفاق میں اپوزیشن لیڈر کا موجودہ سیاسی آصف علی ذراری کی حکومت تھی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر بتائیں گلگت بلتستان کی سیاحت پہ دوسرا حملہ کیا آصف علی ذرادری نے کیا تھا؟ اگر اپوزیشن لیڈر کی جماعت نیشنل پارکس بنائے تو ٹھیک مگر پی ٹی آئی کی حکومت بنائے تو غلط کیوں؟ اپوزینش لیڈر جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ ان کو بھی بخوبی علم ہے کہ نیشنل پارکس بنانے کا مقصد صرف جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔ نیشنل پارکس کا سارا انتظام گلگت بلتستان کی منتجب صوبائی حکومت کے محمکہ جنگلات کی زیر نگرانی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات گلگت بلتستان پہ پڑ رہے ہیں۔ جس کی ایک بڑی وجہ جنگلات کا بے دریغ کٹاو ہے۔ جس کا تحفظ ہم سب کا اجتماعی فرض ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اس اہم قومی مسئلے کو بھی اپنی سیاست کی نذر کر رہی ہے تاکہ اپنی پارٹی کی پژمردہ سیاست میں جان ڈال سکے۔ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف نہیں بلکہ ٹمبر مافیا کا لیڈر بن رہا ہے۔ کیونکہ نیشنل پارکس بننے کی صورت میں ٹمبر مافیا جنگلات کی غیرقانوی کٹاو کر نہیں کر سکے گا۔ اپوزیشن لیڈر کی اب تک کی ساری سیاست عوام کو گمراہ کرکے مذہبی و قومیتی جذبات کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں رہی ہے۔ اپوزینش لیڈر نے اب تک ہمارے لوگوں کے اجتماعی مفاد کو اپنی ذاتی سیاست کے لئے قربان کیا ہے۔ مگر اب وہ ناکام و مراد ہونگے۔ ہم عوام کے سامنے سارے حقائق رکھیں گے۔

خالد خورشید نے مزید کہا کہ ہم عوام کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ نیشنل پارک کے قیام کا مقصد صرف اور صرف جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ ہے۔ ان پارکس کا سارا انتظام وہاں کی مقامی آبادی کی شراکت داری اور  شمولیت کیساتھ محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کر رہا ہے۔ نیشنل پارک کے قیام سے مقامی آبادی کو بالواسطہ فائدہ ہوگا۔ وہاں پہ روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور ان سے ہونے والی آمدنی کا زیادہ تر حصہ مقامی آبادی کو ہی جائیگا۔ ایک معاشی طور پہ مستحکم و سیاسی طور پہ بااختیار گلگت بلتستان کی تعمیر میں اپوزیشن لیڈر کی گندی اور ذاتی مفادات کی سیاست کو کسی صورت رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 912147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش