امارات کی حکومت کا تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان
24 Jan 2021 22:41
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال اگست میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ اس معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کابینہ نے فلسطینیوں کیساتھ خیانت میں ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کی حکومت نے تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال اگست میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ اس معاہدے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 912148