QR CodeQR Code

علی زیدی کا سندھ حکومت کو چیلنج

24 Jan 2021 23:20

سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے چیلنج کیا ہے کہ کسی وزیر نے کہا ہے کہ ویڈیو موجود ہے مراد علی شاہ کے ساتھ کیا ہوا، بسم اللہ کریں، کل کا انتظار نہ کریں آج ہی وائرل کردیں، لوگوں کو پتہ چلے کہ وزیراعلیٰ سندھ مجھے کیا کہہ رہے ہیں، وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے جوابدہ نہیں ہیں، مراد علی شاہ صاحب ہم آپ سے جواب لے کہ چھوڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کمیٹی اجلاس کی ویڈیو کے حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے بیان پر وفاقی وزیر علی زیدی کا ردعمل آگیا۔ علی زیدی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ کسی وزیر نے کہا ہے کہ ویڈیو موجود ہے مراد علی شاہ کے ساتھ کیا ہوا، بسم اللہ کریں، کل کا انتظار نہ کریں آج ہی وائرل کردیں۔ علی زیدی نے کہا کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ وزیراعلیٰ سندھ مجھے کیا کہہ رہے ہیں، وہ کہہ رہے تھے کہ مجھے جوابدہ نہیں ہیں، مراد علی شاہ صاحب ہم آپ سے جواب لے کہ چھوڑیں گے۔ علی زیدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آپ سے ہر کرپشن کا جواب لوں گا۔


خبر کا کوڈ: 912150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912150/علی-زیدی-کا-سندھ-حکومت-کو-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org