0
Sunday 24 Jan 2021 23:54

ہنگو، شاہو خیل میں متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کے حوالے سے وحدت کونسل کا اہم اجلاس

ہنگو، شاہو خیل میں متاثرین کی دوبارہ آبادکاری کے حوالے سے وحدت کونسل کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ضلع ہنگو کے علاقہ شاہو خیل میں متاثرین کی آبادکاری کے حوالے سے قومی وحدت کونسل ضلع کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی کا اجلاس استرزئی میں منعقد ہوا، اجلاس میں کربلا معلیٰ میں ان اضلاع کے زائرین کیلۓ ایک عظیم الشان حسینیہ اور 10 منزلہ زائرسرا کی تعمیر، طالبان کے دور میں بے دخل شدہ مظلوم اہل تشیع کی دوبارہ اپنے علاقوں میں آبادکاری (جوکہ حکومتی لیت و لعل کی وجہ سے سالہا سال سے ابھی تک اپنے مسمار شدہ گھروں سے بے دخل ہیں، کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں علاقہ کے معززین، عمائدین و علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس ریٹائرڈ چیف جسٹس ہائی کورٹ و سابقہ عبوری گورنر کے پی کے سید ابن علی کے زیر صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر طے پایا کہ اگلا اجلاس سات فروری کو منعقد ہوگا، جس میں اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 912157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش