اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی محنت کشوں پر سیدھی فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کر کے ایک اور فلسطینی محنت کش کو شہید کر دیا ہے۔ عرب ای مجلے
فلسطین الیوم کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے حملے کے باعث کام پر جانے کی غرض سے مقبوضہ فلسطینی اراضی میں داخل ہونے والا "فواد جودہ" نامی ایک فلسطینی محنت کش شہید ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے مرکزی رہنما خضر عدنان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی محنت کش کی شہادت کا
.jpg)
ذمہ دار غاصب صیہونی رژیم کو قرار دیا اور عالمی ٹریڈ یونینوں و آزاد انسانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی محنت کشوں کو یکے بعد دیگرے شہید کئے جانے پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کے اقدامات کی عملی مذمت کریں۔