0
Monday 25 Jan 2021 02:23

حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے، آصف زرداری

حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہو چکا ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے، پی ڈی ایم متحد ہے حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کو ٹیلی فون کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے۔ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔  سابق صدر کا کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، نہ یہ ویکسین خرید سکے نہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ یہ کورونا میں عوام کی مدد کر سکے۔ 

آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26 ارب تک بڑھائی، ملک کا ریونیو ڈبل کیا، ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں، سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا، لیکن اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دیئے۔  سابق صدر نے مزید کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے،  اب یہ گر چکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔
خبر کا کوڈ : 912171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش