QR CodeQR Code

امریکہ کیجانب سے خلیج فارس میں اسرائیلی "آئرن ڈوم" نصب کرنیکا منصوبہ

24 Jan 2021 17:51

اسرائیلی اخبار ہاآرٹز کیمطابق غاصب صیہونی رژیم نے بحرین و متحدہ عرب امارات کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی استواری کیبعد ان ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر اسرائیلی دفاعی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کی تنصیب اور ایران و اسلامی مزاحمتی فورسز کیخلاف اس کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا کے مطابق امریکہ نے خلیج فارس کے عرب ممالک میں موجود اپنے فوجی اڈوں میں اسرائیلی ہوائی دفاع کا میزائل سسٹم "آئرن ڈوم" نصب کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے غاصب صیہونی رژیم نے بھی اُسے اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہاآرٹز (Haaretz) کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے بحرین و متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کی استواری کے بعد ان ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر اسرائیلی دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کی تنصیب کی اجازت دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 3 ہفتے قبل ہی اسرائیلی وزارت جنگ کے ذیلی ادارے اسرائیلی تنظیم برائے میزائل ڈیفنس سسٹم (Israel's Missile Defense Organization (IMDO)) نے امریکی وزارت دفاع کو دوسرا آئرن ڈوم میزائل سسٹم تحویل دیا ہے۔ صیہونی ذرائع کے مطابق امریکہ نے علاوہ ازیں مغربی ایشیاء، یورپ اور مشرقی ایشیاء کے مختلف ممالک میں بھی اسرائیلی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کے لئے غاصب صیہونی رژیم سے لائسنس لے لیا ہے۔



اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز نے امریکہ کو دوسرے آئرن ڈوم کی تحویل کے موقع پر کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ دفاعی سسٹم بیلسٹک و ہوائی خطرات کے مقابلے میں امریکی فوجیوں کی جان کی حفاظت کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے موضوع کی حساسیت کے باعث اس میزائل سسٹم کے نصب کئے جانے کے مقامات کا اعلان نہیں کیا تاہم صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب نے ایران اور اسلامی مزاحمتی فورسز کے خلاف اس ایئر ڈیفنس سسٹم کے استعمال کی اجازت دے رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2018ء میں ایک سعودی اخبار نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی ثالثی پر ریاض کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم سے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں تاہم اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی تھی تاہم صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ درحقیقت سعودی درخواست مسترد نہیں کی گئی۔ دوسری طرف صیہونی ای مجلے اسرائیل ڈیفنس نے اپنے فوجی ماہرین سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیلی ہوائی دفاعی سسٹمز ایرانی میزائلوں سے مقابلے کی تاب نہیں رکھتے۔


خبر کا کوڈ: 912184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912184/امریکہ-کیجانب-سے-خلیج-فارس-میں-اسرائیلی-آئرن-ڈوم-نصب-کرنیکا-منصوبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org