QR CodeQR Code

26 جنوری کے سلسلہ میں جگہ جگہ تلاشیاں، قابض فورسز کے اہم چوراہوں پر ناکے

25 Jan 2021 11:02

سرینگر میں گزشتہ دنوں ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے تمام حساس مقامات پر فورسز اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شہر میں قائم موبائل بنکروں پر بھی سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے جہاں سے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 26 جنوری کی تقریبات کے پیش نظر وادی کشمیر کے شمال و جنوب میں قابض فورسز کو متحرک کیا گیا ہے اور اسٹیڈیم  کے گرد و نواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار سرینگر کو سخت حصار میں رکھا گیا ہے۔ سرینگر میں 26 جنوری کی سب سے بڑی منعقد ہونی والی تقریب گاہ کی تلاشی لے گئی ہے اور سراغ رساں کتوں کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ شہر کے اندر داخل ہونے والے سبھی راستوں پر ناکے لگائے گئے ہیں۔ برفباری کی وجہ سے گاڑیوں کی چیکنگ کم کی گئی تھی لیکن اتوار کو موسم بہتر ہونے کے ساتھ ہی یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ سرینگر کو دیگر اضلاع سے ملانے والے مقامات پر قابض فورسز کے اضافے دستوں کو ایک ہفتہ قبل ہی الرٹ رکھا گیا ہے۔ پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے 26 جنوری کی تقریب کو بلا خلل منعقد کرنے کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے ہیں۔

سرینگر میں گزشتہ دنوں ہوئے گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے تمام حساس مقامات پر فورسز اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شہر میں قائم موبائل بنکروں پر بھی سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے جہاں سے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ بٹہ مالو، لال چوک، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ، گھنٹہ گھر، جہانگیر چوک، وزیر باغ، راجباغ، ڈلگیٹ، شہید گنج، زیرو برج سمیت درجنوں علاقوں میں شام ہوتے ہی سڑکوں پر سناٹا چھا جاتا ہے جس دوران پولیس و سی آر پی ایف دستے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راہ گیروں کی جامہ تلاشی لینے میں لگ جاتے ہیں۔ اس دوران 26 جنوری کے پیش نظر سرینگر میں ’فل ڈرس رہرسل‘ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں 26 جنوری کی تقریبات کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912211/26-جنوری-کے-سلسلہ-میں-جگہ-تلاشیاں-قابض-فورسز-اہم-چوراہوں-پر-ناکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org