0
Monday 25 Jan 2021 11:14

امریکہ، صائمہ محسن ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

امریکہ، صائمہ محسن ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نژاد امریکن صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صائمہ محسن ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ 52 برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب دو فروری کو سنبھالیں گی، وہ ڈسٹرکٹ کے موجود ہ اٹارنی میتھیو شنائڈر کی جگہ لیں گی۔ صائمہ محسن پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کررہی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 912219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش