QR CodeQR Code

موسم کی خرابی، کے ٹو پر مہم جوئی روک دی گئی

25 Jan 2021 11:29

مقامی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کیمپ تھری پہنچ گئے تھے۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر کیمپ تھری سات ہزار میٹر سے زائد بلندی پر واقع ہے۔ محمد علی سدپارہ اور ٹیم سات ہزار میٹر بلندی تک پہنچ گئی تھی لیکن موسم خراب ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے واپس بیس کیمپ آگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی کوہ پیمائوں نے کے ٹو پر مہم جوئی معطل کر دی۔ مقامی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کیمپ تھری پہنچ  گئی تھی۔ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر کیمپ تھری سات ہزار میٹر سے زائد بلندی پر واقع ہے۔ محمد علی سدپارہ اور ٹیم چھ ہزار میٹر بلندی تک پہنچ گئی تھی لیکن موسم خراب ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے واپس بیس کیمپ آگئے ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق کے ٹو پر مہم جوئی 29 جنوری سے دوبارہ شروع ہو گی۔ یاد رہے کہ موسم سرما میں کے ٹو پر مہم جوئی کا آغاز گزشتہ سال دسمبر میں ہوا تھا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ نیپالی کوہ پیمائوں نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس وقت کے ٹو سرکرنے کی مہم میں 50 سے زائد غیر ملکی کوہ پیما شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912223/موسم-کی-خرابی-کے-ٹو-پر-مہم-جوئی-روک-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org