0
Monday 25 Jan 2021 11:25

ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم اب محفوظ راستے کی تلاش میں ہے، چودھری سرور

ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم اب محفوظ راستے کی تلاش میں ہے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی تسلی کر لے، عمران خان ہی 2023ء تک وزیراعظم ہیں، ہر محاذ پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم اب محفوظ راستے کی تلاش میں ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی پی ڈی ایم کی خواہش ان کے دل میں ہی رہ جائے گی، عوام منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والوں کے ساتھ نہیں، پختہ عزم اور ثابت قدمی ہی وزیراعظم عمران خان کی پہچان ہے، سیاسی ماحول میں ہل چل پیدا کرتے رہنا پی ڈی ایم کی مجبوری بن چکی۔

چودھری سرور نے کہا کہ پی ڈی ایم دیکھے گی سینیٹ انتخابات میں بھی تحریک انصاف جیتے گی، حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، مخالفین کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم پر قوم کو مکمل اعتماد ہے، اپوزیشن کے عزائم ناکام ہوں گے، اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ احتجاج اور جلسوں کی ضد چھوڑ دے۔
 
خبر کا کوڈ : 912224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش