0
Monday 25 Jan 2021 11:33

مشہور زمانہ قبضہ مافیا کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی، شہباز گل

مشہور زمانہ قبضہ مافیا کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے کہا ہے کہ آج مسلم لیگ نون کے مشہور زمانہ قبضہ مافیا کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی۔ ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی 38 کنال سرکاری زمین پر قبضہ ختم کرادیا ہے۔ شہباز گل نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، لاہور پولیس اور انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب عمران خان اسی زمین پر غریبوں کے گھر بنائے گا۔ خیال رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن مکمل کرکے 38 کنال زمین واگزار کرا لی ہے، ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہےکہ اس زمین پر غیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 912225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش