0
Monday 25 Jan 2021 11:41

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر چھوڑی نہیں جائے گی، عاصم باجوہ

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر چھوڑی نہیں جائے گی، عاصم باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو کامیاب بنانے کیلئے کوئی کسر چھوڑی نہیں جائے گی، پاک چین مشترکہ قومی پراجیکٹ پر کام زور و شور سے جاری اور اس کا دوسرا فیز بھی شروع ہورہا ہے، منصوبے کی پیش رفت میں کوئی رکاوٹ آئی ہے نہ ہی یہ کسی سست روی کاشکار ہوا ہے۔ جماعت اسلامی سے منسلک تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ میں جنوبی بلوچستان سمیت بہت سے دیگر پسماندہ علاقوں پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، پہلے فیز کی کامیابی کا دارومدار بڑی حد تک دوسرے فیز کی کامیابی پرمنحصر ہے، جس میں لوگوں اور کاروباروں کے درمیان روابط بہتر بنانے پر توجہ دی جائیگی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مشترکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کو بھی از سرِ نو فعال کیا جا رہا ہے، گوادر پورٹ کے ذریعے افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کو بھی سہولت مہیا کیا جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش