0
Monday 25 Jan 2021 12:06

زرداری صاحب گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں، فوادچوہدری

زرداری صاحب گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں، فوادچوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں جبکہ 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا، آپ بہت پیچھے رہ گئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں لیکن پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے کہ اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں۔
 
خبر کا کوڈ : 912232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش