0
Monday 25 Jan 2021 12:16

پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد بھی نہیں آئیگی، یہ کاغذی شیر ہیں، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد بھی نہیں آئیگی، یہ کاغذی شیر ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دسمبر گزر گیا، جنوری کا آخری ہفتہ بھی آگیا، اپوزیشن ارکان کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا، فروری اور مارچ بھی آئیں گے اور گزر جائیں گے، پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد پھر بھی نہیں آئے گی، یہ کاغذی شیر ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے۔

پہلے ہی کہا تھا کہ اس ناجائز اتحاد کی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی، سندھ کے شہزادے نے اپنی چال چل دی ہے، جعلی راجکماری بھی آس لگائے بیٹھی ہیں، کنیزائوں کے چہرے زرد ہیں اور زبانیں لرز رہی ہیں، پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہوچکا ہے، مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں، مولانا کیساتھ جو کچھ ہوا وہ ہونا ہی تھا، جن لوگوں نے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی، اب وہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش