QR CodeQR Code

سابق چیئرمین نیب سید امجد کا براڈ شیٹ معاہدے سے متعلق اہم بیان

25 Jan 2021 12:25

برطانوی عدالت میں بیان دیتے ہوئے سابق چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب فاروق آدم خان کا بیٹا براڈشیٹ کے پارٹنر کے لیے کام کر رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید امجد کا برطانوی عدالت میں بیان سامنے آ گیا ہے۔ سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید امجد نے برطانوی عدالت میں بتایا کہ براڈشیٹ نے پاکستان سے لوٹا گیا پیسہ واپس لانے کے لیے کچھ نہیں کیا، سابق پراسیکیوٹر جنرل نیب فاروق آدم خان کا بیٹا براڈشیٹ کے پارٹنر کے لیے کام کر رہا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید امجد کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ متعلقہ وزارتوں سے منظوری کے بغیر کیا گیا، براڈشیٹ نیب کی دی گئی معلومات کو ہی ہدف کے خلاف استعمال کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ براڈشیٹ نیب کو کوئی مفید معلومات دے سکا نا پیسہ واپسی میں مدد کر سکا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید امجد نے اپریل 2000ء میں امریکی ریاست کولوراڈو میں براڈشیٹ کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔ سابق چیئرمین نیب نے براڈشیٹ کے دفتر کے دورے کے بعد ان سے معاہدہ کیا تھا، دورے کے دوران پاکستانی وفد کو جعلی معلومات کی بنیاد پر پر یزینٹیشن دی گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 912236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912236/سابق-چیئرمین-نیب-سید-امجد-کا-براڈ-شیٹ-معاہدے-سے-متعلق-اہم-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org