0
Monday 25 Jan 2021 12:33

پاکستانی نژاد خاتون، ڈیٹرائٹ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

پاکستانی نژاد خاتون، ڈیٹرائٹ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا، وہ ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ باون برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب 2 فروری کو سنبھالیں گی۔ وہ ڈسٹرکٹ کے موجودہ اٹارنی میتھیو شنائڈر کی جگہ لیں گی۔ صائمہ محسن پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 2002ء سے اٹارنی آفس میں کام کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش