0
Monday 25 Jan 2021 13:04

کچھ قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کےلیے ہمیشہ سے تیار ہیں، سندھ ایپکس کمیٹی

کچھ قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کےلیے ہمیشہ سے تیار ہیں، سندھ ایپکس کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں نے آگاہ کیا ہے کہ کچھ گروہ پڑوسی ملک کی حمایت سے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں اور کچھ قوم پرست گروپ بھی استعمال ہونے کے لیے ہمیشہ سے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدات ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عسکریت پسند گروہوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور رابطوں سے حالات کنٹرول میں ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2015ء میں ایپکس کمیٹی قائم کی گئی تھی، کمیٹی کے فیصلوں سے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے شہر میں امن امان بحال کرنے میں کافی محنت کی ہے، امن قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش