0
Monday 25 Jan 2021 13:19

بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں خونریز تصادم کے چھ ماہ بعد ہندوستانی اور چینی فوجیوں کی متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی دیکھی جا رہی ہے اور شنالی سکم کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقین کے متعدد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا، میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورس کے مطابق شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان آخری تصادم اسی مقام پر 9 مئی کو ہوا جس میں دونوں فریقین کے مجموعی طور پر 150 فوجی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے تھے اور نتیجتاً متعدد فوجی زخمی ہوئے تھے۔ مذکورہ واقعے سے چند دن قبل 5 مئی 2020ء کو مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک تصادم میں 250 فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 912257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش