0
Monday 25 Jan 2021 14:19

فلسطین و اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی کا مفید ہونا "وہم" سے بڑھکر کچھ نہیں، حازم قاسم

فلسطین و اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی کا مفید ہونا "وہم" سے بڑھکر کچھ نہیں، حازم قاسم
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے فلسطینی حکام کی جانب سے نئی امریکی حکومت کا اعتماد حاصل کرنے کی کوششوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلۂ فلسطین کے حل کے لئے امریکہ سے کوئی امید نہیں رکھنا چاہئے۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی صفا کے مطابق حماس کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ نئی امریکی حکومت کے بارے فلسطینی وزیر محنت احمد مجدلانی کا بیان "مسئلۂ فلسطین کے حل کے حوالے سے بعض افراد کو لاحق وہم" کی عکاسی کرتا ہے۔

حازم قاسم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کو یہ وہم لاحق ہو گیا ہے فلسطین و اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی فلسطینی قوم کے لئے ذرہ برابر فائدہ مند ہو سکتی ہے! انہوں نے کہا کہ احمد مجدلانی نے اظہار رائے کرتے وقت امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو نظر انداز کر رکھا تھا۔ واضح رہے کہ فلسطینی وزیر محنت نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی تھی کہ امریکہ کی نئی حکومت فلسطین کے بارے پرانی حکومت کی نسبت بہتر سیاست اختیار کرے گی جبکہ بائیڈن کے نامزد وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ نے شہر قدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے اور عنقریب ہی وہاں اپنا سفارتخانہ بھی تعمیر کر لے گا۔
خبر کا کوڈ : 912273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش