0
Monday 25 Jan 2021 14:36

عمران خان نے پاکستانی سفیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

عمران خان نے پاکستانی سفیروں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ سے بیرون ممالک تعینات پاکستانی سفیروں کی کارکردگی رپورٹ 20 دن میں طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق تمام سفیروں کیلئے فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے جسے وزارت خارجہ کو ارسال کیا گیا ہے، فریم ورک کے تحت کام نہ کرنے والے سفیروں کو تبدیل کردیا جائے گا۔ فریم ورک کے تحت ہر سفیر کی 20 دن بعد رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے سفرا نے کیا کام کیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو کتنا اجاگر کیا گیا اس متعلق بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ فریم ورک میں باہمی تعلقات، معاشی سفارتکاری کو فروغ دینے کیلئے کردار کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ طلب کی گئی رپورٹ میں سفرا سے پوچھا گیا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے اب تک کیا کام کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 912275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش