0
Monday 25 Jan 2021 16:14

آئی ایس او ملتان پہلا اجلاس عمومی، مرکزی صدر سمیت علامہ سید احمد اقبال کی شرکت، کابینہ و سالانہ پروگرام کی منطوری 

آئی ایس او ملتان پہلا اجلاس عمومی، مرکزی صدر سمیت علامہ سید احمد اقبال کی شرکت، کابینہ و سالانہ پروگرام کی منطوری 
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کا سال ''احیائے علم و عمل و استحکام تنظیم'' کا پہلا اجلاس عمومی المصطفی ہائوس ملتان میں منعقد ہوا، جس میں ملتان ڈویژن کے پروفیشنلز، لوکل یونٹس، آرگنائزنگ کمیٹیز، ورکنگ کمیٹیز اور ڈویژنل کابینہ کورم کا حصہ بنے اور اجلاس عمومی میں نامزد ڈویژنل کابینہ اور شعبہ جاتی سالانہ پروگرامات منظور کیے گئے۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، ابتدائی کلمات ڈویژنل صدر محمد ثقلین ظفر نے ادا کیے، اجلاس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کی خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ورکن مرکزی نطارت آئی ایس او پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ورکن ذیلی نظارت علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری و مسئول ادارہ توسیع و تنظیم زہیر قنبری، سابق مرکزی فنانس سیکرٹری میثم رضا جعفری، سیکرٹری ذیلی نظارت و سابق ڈویژنل صدر شہریارحیدر، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی، سابق ڈویژنل سیکرٹری نشرواشاعت منظر عباس سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں نئی ڈویژنل کابینہ کی منظوری دی گئی جس کے بعد اُنہوں نے اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھایا، حسن نواز نائب صدر، سید رونق عباس بخاری جنرل سیکرٹری، شبر علی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، احتشام حیدرسیکرٹری تعلیم، منظر عباس انچارج محبین، سید حسن عسکری سیکرٹری اطلاعات، محمد علی علوی سیکرٹری مالیات، محمد قاسم نے سیکرٹری نشرواشاعت کا حلف لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال شعبہ تربیت، توسیع تنظیم، محبین و تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی، شعبہ اطلاعات، شعبہ محبین و شعبہ فنانس کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور اس سال 5 نئے دستوری یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ راکینِ عمومی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر نے کہا کہ جس طرح اس سال کا نام علم و عمل اور استحکام تنظیم ہے اسی طرح اس نام کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے، اس کے علاوہ ڈویژنل صدر نے اس بات کی تاکید کی کہ شعبہ توسیع و تربیت پر زیادہ توجہ کریں گے اور اس حوالے سے یونٹ کے برادران کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس کا باقاعدہ اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 912286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش