0
Monday 25 Jan 2021 16:34

30 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی

30 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں اس وقت 16 اپیلیں زیرسماعت ہیں جبکہ 30 دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی۔ ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اس دوران  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ انسداد دہشتگردی عدالتوں نے 108 مجرموں کو موت کی سزا سنائی، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 102 اپیلیں زیر سماعت ہیں، جبکہ 2015ء سے اب تک انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 42 ملزمان کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے سے بھی بریفنگ دی گئی، اس دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ 2013ء میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر 51 دہشت گرد حملے ہوئے۔

2014ء میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردوں کے 34 حملے ہوئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا مزید بتانا تھا کہ 2015ء میں 7، 2016ء میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پردہشت گردوں کے 2 حملے ہوئے جبکہ 2017ء میں قانون نافذکرنے والے اداروں پر دہشت گرد کا کوئی حملہ نہیں ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2018ء میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردوں کے 4 حملے ہوئے، اس طرح 2019ء میں ایک اور 2020ء میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دہشت گردوں کے 9 حملے ہوئے۔ بریفنگ کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2013ء سے 2019ء تک 509 افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی، 2020ء میں 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق 2013ء سے 2019ء تک 78 افراد کو اغوا کیا گیا جبکہ 2020ء میں اغوا کے 38 واقعات پیش آئے اور 2013ء سے 2020ء تک بھتہ خوری کے 533 کیسز سامنے آئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق 2020ء میں بھتہ خوری کے 154 کیسز سامنے آئے  2019ء میں موبائل چھیننے کے 19 ہزار 468 واقعات پیش آئے اور 2020ء میں موبائل چھیننے کے 21 ہزار 118 واقعات پیش آئے۔ بریفنگ کے مطابق موبائل چھیننے کے واقعات پہلے بھی زیادہ تھے لیکن درج نہیں ہوتے تھے، اب موبائل چھیننے کے کیسز پر لوگ ایف آئی آر درج کرواتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق 2019 میں موٹرسائیکل چھیننے کے 1780 واقعات پیش آئے تھے اور 2020 میں موٹرسائیکل چھیننے کے 2372 واقعات پیش آئے، 2019 میں موٹرسائیکل چوری ہونے کے 27 ہزار 838 واقعات پیش آئے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ایپکس کے اجلاس کے دوران دی گئی بریفنگ کے مطابق 2020 میں موٹرسائیکل چوری ہونے کے 33 ہزار 924 واقعات پیش آئے تھے اور 2019 میں موبائل چھیننے کے 1308 مقدمات درج ہوئے جبکہ 2020 میں موبائل چھیننے کے 2319 مقدمات درج ہوئے۔
 
خبر کا کوڈ : 912290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش