QR CodeQR Code

کراچی کے 4 اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بے حد کم

25 Jan 2021 16:38

شہر قائد میں سب سے کم شرح ضلع ملیر اور کورنگی میں دیکھی گئی جہاں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی، ضلع غربی میں 3 فیصد، ضلع وسطی میں 4 فیصد جبکہ ضلع شرقی میں مثبت کیسز کی شرح 33 فیصد تک جا پہنچی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے کچھ ضلعوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح بے حد کم ہوگئی ہے، تاہم ضلع شرقی میں یہ شرح 33 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے 4 اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، سب سے کم شرح ضلع ملیر اور کورنگی میں دیکھی گئی جہاں مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع غربی میں 3 فیصد، ضلع وسطی میں 4 فیصد جبکہ ضلع شرقی میں مثبت کیسز کی شرح 33 فیصد تک جا پہنچی۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ضلع جنوبی میں مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ریکارڈ کی گئی، علاوہ ازیں حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ خیال رہے کہ صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوچکی ہے جبکہ مجموعی اموات 11 ہزار 318 ہوچکی ہیں۔ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 820 جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 903 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 912292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912292/کراچی-کے-4-اضلاع-میں-کورونا-وائرس-مثبت-کیسز-کی-شرح-بے-حد-کم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org