0
Monday 25 Jan 2021 16:40

حکومت اتحادی ایم کیو ایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل

حکومت اتحادی ایم کیو ایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی ملیر کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں اور اس حلقے میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوگئے ہیں، کیونکہ ایم کیو ایم نے پی ایس 88 ملیر کی نشست پر پی ٹی آئی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایم کیو ایم ملیر ضمنی الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز آج سے کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم سے ملیر کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایم کیو ایم نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہمارا اتحاد مرکز میں ہے امیدوار دستبردار نہیں کرائیں گے، اور پی ٹی آئی نے بھی ہمارے مدمقابل کراچی ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، اور اس نشست پر پیپلز پارٹی کے محمد یوسف، ایم کیو ایم کے ساجد احمد اور پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو امیدوار ہیں، تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے الگ الگ امیدواروں سے پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔
خبر کا کوڈ : 912294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش