QR CodeQR Code

آغا سراج درانی کو گرفتاری کا خطرہ، ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

25 Jan 2021 16:44

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں، بھرتیاں آغا سراج درانی کی سفارش پر کی گئیں، بھرتیاں مختلف عہدوں پر غیرقانونی طریقے سے کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے کال اپ نوٹس جاری ہونے کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو کال اپ نوٹس جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں، بھرتیاں آغا سراج درانی کی سفارش پر کی گئیں، بھرتیاں مختلف عہدوں پر غیرقانونی طریقے سے کی گئیں۔

نیب کے کال اپ نوٹس کے بعد سراج درانی گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گرفتاری کا خدشہ ہے ضمانت منظور کی جائے۔ خیال رہے آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، 4 بیٹیاں، 2 بیٹے مفرور ہیں۔ یاد رہے نیب حکام نے آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس دائر کیا تھا، دائر ریفرنس میں آغا سراج سمیت بیس ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 912295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912295/آغا-سراج-درانی-کو-گرفتاری-کا-خطرہ-ضمانت-کیلئے-سندھ-ہائیکورٹ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org