0
Monday 25 Jan 2021 18:23

ملتان، علامہ احمد اقبال رضوی کی دربار شاہ شمس پر حاضری، مخدوم طارق شمسی کے انتقال پر فاتحہ خوانی 

ملتان، علامہ احمد اقبال رضوی کی دربار شاہ شمس پر حاضری، مخدوم طارق شمسی کے انتقال پر فاتحہ خوانی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ برصغیر کی بزرگ صوفی شخصیت حضرت شاہ شمس تبریزی سبزواری کے دربار پر حاضری دی، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اس موقع پر دربار کے معاون سجادہ نشین مخدوم سید طارق عباس شمسی کے انتقال پر اُن کے بیٹے اور بھائی سے تعزیت کی اور اُن کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مخدوم طارق عباس شمسی کے بھائی مخدوم ظفر عباس شمسی، دربار کے سجادہ نشین مخدوم علی مہدی شمسی اور مخدوم زادہ سید عون عباس شمسی بھی موجود تھے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ مرحوم ایک ملنسار اور قومی و ملی درد رکھنے والی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں ہر موقع پر قومیات میں اپنا کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملی حوالے سے خدمات قابل تحسین ہیں، اُمید کرتے ہیں کہ اُن کے بیٹے اپنے والد کے نقش قدم پر چلیں گے۔ اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ سید طارق عباس شمسی ہمیشہ ہی قومی مسائل میں پیش پیش رہے اور ہر موقع پر وہ ہمارے شانہ بشانہ رہے۔
خبر کا کوڈ : 912310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش