0
Monday 25 Jan 2021 18:28

لاہور، نجی ٹیچنگ اسپتال میں طالبہ کی لاش کے معاملے کی گتھی سلجھ گئی

لاہور، نجی ٹیچنگ اسپتال میں طالبہ کی لاش کے معاملے کی گتھی سلجھ گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نجی ٹیچنگ اسپتال میں طالبہ کی لاش کے معاملے کی گتھی سلجھ گئی۔ گرفتار ملزم اسامہ نے طالبہ کی لاش کے معاملے میں لاہور پولیس کو بیان دے دیا ہے۔ ملزم اسامہ نے پولیس کو بتایا کہ مریم اور میں دوست تھے، طالبہ کی اسقاط حمل کے دوران طبعیت بگڑ گئی، اُسے اسپتال لایا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔ ملزم نے مزید کہا کہ مریم کی موت کی خبر کے بعد میں ڈر گیا تھا، جس کے باعث لاش اسپتال میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ پولیس کے مطابق مریم کی موت کے متعلق مزید حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے نجی ہسپتال میں لڑکی کی لاش کو چھوڑ کر جانے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان نواب ٹاؤن میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی یونیورسٹی میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے جمع کرانے آئی تھی لیکن اس کی لاش ملی۔
 
خبر کا کوڈ : 912311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش