QR CodeQR Code

چین نے ایک بار پھر ہنگامی بنیادوں پر قرنطینہ مرکز کی تعمیر شروع کر دی

25 Jan 2021 18:46

شمالی علاقے ژینگڈنگ میں چار ہزار کمروں پر مشمل قرنطینہ مرکز کی تعمیر کیلئے ملک بھر سے مزدور اور سامان بھیج دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا کی دوسری لہر کے پیش نظر چین نے شمالی علاقے ژینگڈنگ میں چار ہزار کمروں پر مشمل قرنطینہ مرکز کی تعمیر شروع کر دی۔ چینی حکومت نے یہ فیصلہ شہر شیجیاذونگ میں کرونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق قرنطینہ مرکز کی تعمیر کیلئے ملک بھر سے مزدور اور سامان بھیج دیا گیا ہے، چین میں قدرتی آفات اور بحران سے نمٹنے کیلئے ملک بھر سے اس کی سرگرمیاں معمول کی بات ہے۔ قرنطینہ مرکز میں ہر فرد کے لیے 18 مربع میٹر کا ایک الگ کمرہ ہوگا، جس میں بیڈ، ایک میز، ایئرکنڈیشن، ٹی وی اور وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے 124 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 80 تھی۔ حالیہ دنوں میں چین کے کئی مقامات پر کرونا کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کے بعد حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کو لپیٹ میں لینے والا کرونا وائرس سب سے پہلے چینی صوبہ ووہان میں سامنے آیا تھا۔ سخت اقدامات کے نتیجے میں چین نے وائرس پر کنٹرول کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 912313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912313/چین-نے-ایک-بار-پھر-ہنگامی-بنیادوں-پر-قرنطینہ-مرکز-کی-تعمیر-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org