0
Monday 25 Jan 2021 21:44

ریاستی درجہ اور 4G انٹرنیٹ سروسز بحال کیا جائے، الطاف بخاری

ریاستی درجہ اور 4G انٹرنیٹ سروسز بحال کیا جائے، الطاف بخاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری پیر کو نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملے اور جموں کشمیر میں 4G انٹرنیٹ سروسز اور ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ اپنی پارٹی کے ایک بیان کے مطابق سید الطاف بخاری اور وزیراعظم کے درمیان میٹنگ کم و بیش ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران سید الطاف بخاری نے نریندر مودی کو مطالبات پر مشتمل ایک یاداشت پیش کی۔ انہوں نے جموں کشمیر کیلئے انڈسٹریل مالی پیکیج دینے کیلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق الطاف بخاری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے اور یہاں 4G انٹرنیٹ سروسز بحال کی جائیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے جموں کشمیر کے لئے ایک روزگار پیکیج کا بھی مطالبہ کیا۔ الطاف بخاری نے کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے سرینگر جموں شاہراہ کی خراب حالت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہی دلاتے ہوئے متبادل شاہراہ جیسے مغل روڑ کی ترقی کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 912326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش