0
Monday 25 Jan 2021 21:31

بھارت میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 14000 سے نیچے

بھارت میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 14000 سے نیچے
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے اور اس مدت کے دوران یومیہ کیسز 14 ہزار سے بھی کم رہی ہے، جبکہ اسی عرصے میں موذی وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ رہی۔ دریں اثنا بھارت میں اب تک 16 لاکھ 15 ہزار 504 افراد کی کوڈ 19 ویکسین کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔ آج صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 13203 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 67 ہزار ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 13298 مریض صحتمند ہوئے، جس کے بعد اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 30 ہزار 84 ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 226 سے گھٹ کر 184142 رہ گئے۔ گزشتہ 14 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 131 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 470 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح 96.83 فیصد، فعال کیسز کی شرح 1.73 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 912327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش