QR CodeQR Code

بھاجپا کے ’جے شری رام‘ کے جواب میں ترنمول کا ’ہرے کرشنا ہرے رام‘ کا نعرہ پیش

25 Jan 2021 21:44

مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے 'رام' کے ساتھ ساتھ 'کرشن' کا نام لیکر یہ ظاہر کرنیکی کوشش کی ہے کہ وہ ہندو مذہب کیخلاف نہیں، بلکہ بی جے پی کی مذہبی سیاست کیخلاف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 23 جنوری کو سبھاش چندر بوس کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جب مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی کو اسٹیج پر خطاب کے لئے مدعو کیا گیا، تو بی جے پی سامعین کی طرف سے ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگا کر خطاب میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ اس عمل پر ممتا بنرجی برہم ہوئیں اور اس کارروائی کو اپنی بے عزتی قرار دیتے ہوئے تقریر سے صاف انکار کر دیا۔ اس تقریب میں نریندر مودی بھی موجود تھے۔ ادھر بی جے پی کارکنوں کے ذریعہ ’جے شری رام‘ کے نعرہ پر ترنمول کانگریس نے ایک نیا نعرہ پیش کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ’جے شری رام‘ کے جواب میں ’ہرے کرشن ہرے رام، وداع ہو بی جے پی وام‘ کا خصوصی نعرہ وضع کیا ہے۔ ایک طرف سے تو انہوں نے 'رام' کے ساتھ ساتھ 'کرشن' کا نام لے کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ہندو مذہب کے خلاف نہیں، بلکہ بی جے پی کی مذہبی سیاست کے خلاف ہیں اور دوسری طرف نئے نعرہ میں بی جے پی اور بایاں محاذ کی وداعی کا منشا بھی ظاہر کر دیا گیا ہے۔ یہ نیا نعرہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے ہگلی میں منعقد ایک ریلی کے دوران دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 912332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912332/بھاجپا-کے-جے-شری-رام-جواب-میں-ترنمول-کا-ہرے-کرشنا-ہرے-نعرہ-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org