QR CodeQR Code

حکومت کا 70 ہزار خالی آسامیاں اور 117 ادارے ختم کرنے کا فیصلہ

25 Jan 2021 23:04

ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ریلویز میں گورننس کی بہتری کیلئے متعلقہ وزارتوں سے مل کر اصلاحات لانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ حکومت کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری و تنظیم نو نے پیش رفت کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے 70 ہزار سرکاری خالی آسامیاں جبکہ 117 ادارے ختم اور ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں میں گریڈ ایک تا سولہ کی 70 ہزار خالی آسامیاں ختم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے 117 ادارے ختم اور ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد وفاقی حکومت کے اداروں کی تعداد 441 سے کم کرکے 324 کی جارہی ہے۔ ملازمین کے بنیادی پے اسکیلز، تنخواہوں و مراعات کے بارے میں بھی پے اینڈ پنشن کمیشن فروری 2021ء میں رپورٹ پیش کرے گا۔ ایف بی آر، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ریلویز میں گورننس کی بہتری کیلئے متعلقہ وزارتوں سے مل کر اصلاحات لانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔ حکومت کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری و تنظیم نو نے پیش رفت کی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ ٹاسک فورس برائے کفایت شعاری و تنظیم نو کی رپورٹ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 912344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912344/حکومت-کا-70-ہزار-خالی-ا-سامیاں-اور-117-ادارے-ختم-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org