0
Monday 25 Jan 2021 23:12

آئین کے مطابق وزیراعظم یا کسی وفاقی عہدیدار کو جوابدہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

آئین کے مطابق وزیراعظم یا کسی وفاقی عہدیدار کو جوابدہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق وہ نہ وزیراعظم کو جواب دہ ہیں نہ ہی وفاق کے کسی اور عہدیدار کو بلکہ وہ صرف سندھ کے عوام کی نمائندہ سندھ اسمبلی کو جوابدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں بائیو فارماسیوٹیکل مینو فیکچرنگ فیسیلٹی کا رسمی افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی کے حوالے سے خط کا معاملہ ایک خالص دفتری معاملہ ہے، اس لئے اس معاملے پر عوام یا میڈیا کے سامنے کوئی بات نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین تلخ کلامی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے تند و تیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی گرانٹس کی جو بھی تجاویز ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے دی ہیں جیسے بھی ہوسکا گرانٹ فراہم کریں گے تاکہ ڈاؤ یونیورسٹی جو ترقی یافتہ ممالک کے طبی تعلیمی اداروں کی طرز پر خدمات انجام دے رہی ہے وہ مالی مشکلات کی وجہ سے رک نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ پینڈمک جیسے ہی حملہ آور ہوا تو ہمارے صوبے میں ہمیں ڈاؤ ہی ایسا ادارہ نظر آیا جو اس کے خلاف بہتر انداز میں لڑ سکتا تھا، یہ ادارہ حکومت سندھ کی توقعات پر پورا اترا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا کووڈ ٹیسٹ ڈاؤ یونیورسٹی سے بی کراتا رہا ہوں، مجھے کم از کم پانچ گھنٹے میں رزلٹ ملا ہے جبکہ لندن و دیگر ملکوں میں چوبیس گھنٹے سے زائد وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے مالیت کی ادویہ بیرون ملک سے خریدنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنی دوا خود بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 912345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش