0
Monday 25 Jan 2021 23:44

جعلی حلقہ بندیاں ہمیشہ ایم کیو ایم کو شکست دینے کے لئے کی گئیں، خالد مقبول صدیقی

جعلی حلقہ بندیاں ہمیشہ ایم کیو ایم کو شکست دینے کے لئے کی گئیں، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہم سے دعاؤں کی درخواست کی تھی اور ہم نے دعائیں کی بھی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم الیکشن ہارنے یا جیتنے کے لئے نہیں لڑتے بلکہ دل جیتنے کے لئے میدان میں اترے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے، کھوکھرا پار کے لوگوں نے ہر اچھے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مسترد کی گئی اور مصنوعی طریقے سے بنائی گئی پارٹیوں کو مسترد کیا ہے، جعلی حلقہ بندیاں ہمیشہ ایم کیو ایم کو شکست دینے کے لئے کی گئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہاں مسئلہ یہ نہیں رہ گيا کہ کون نمبر ون ہے کون نمبر ٹو ہے، اصل چیز طریقہ کار ہے جو نمبر ون ہونا چاہیئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں نے جس اسٹیٹس کے ساتھ پہلے لڑا تھا آج بھی ہم اسی کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا کردار ہماری ڈگری اور ہمارا ماضی ہمارا منشور ہے، حکومتوں سے یہ التجا کرتا ہوں کہ جمہوریت ہی واحد راستہ ہے، جس پر چل کر پاکستان اس مقصد کو پاسکتا ہے جس کے لئے پاکستان بنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہم سے دعاؤں کی درخواست کی تھی اور ہم نے کیں بھی ہیں، کئی بار اس صوبے کے سب سے بڑے اتحادی رہتے ہوئے بھی ہم اپنا وزیراعلیٰ نہیں لائے، لیکن اس کے دن اب گزر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 912360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش