QR CodeQR Code

آئی ایس او کے اجلاس ہائے عمومی کے پہلے مرحلہ کا آغاز

25 Jan 2021 23:48

مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او محمد عباس کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اجلاس ہائے عمومی کے پہلے مرحلہ میں ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان اور پشاور میں اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سال ’’احیائے علم و عمل و استحکام تنظیم‘‘ کی پہلی مجلس عاملہ کے کامیاب انعقاد کے بعد ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں اجلاس ہائے عمومی کے پہلے مرحلہ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او محمد عباس نے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس ہائے عمومی کے پہلے مرحلہ میں ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان اور پشاور میں اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں اراکین مجلس عمومی نے شرکت کی۔ پہلے اجلاس میں نئی ڈویژنل کابینہ کی منظوری اور تین ماہ کے پروگرام کو زیر بحث لایا گیا اور آئندہ کے پروگرام کو منظور بھی کیا گیا۔

اجلاس ہائے عمومی کے تین اجلاسوں میں مرکزی صدر عارف حسین الجانی، پشاور میں حسن عارف مرکزی نائب صدر، ڈی جی خان میں مرکزی فنانس سیکرٹری فخر محمدی، ملتان میں مرکزی سیکرٹری تعلیم علی رضا اور فیصل آباد میں سینئر نائب صدر زاہد مہدی نے شرکت کی۔ محمد عباس نے مزید بتایا کہ اجلاس ہائے عمومی کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے سے شروع ہوگا، جس میں مرکزی نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 912363

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912363/ا-ئی-ایس-او-کے-اجلاس-ہائے-عمومی-پہلے-مرحلہ-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org