0
Monday 25 Jan 2021 23:59

انسانی حقوق کی دسیوں عالمی تنظیموں کیجانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دیئے جانیکی مذمت

انسانی حقوق کی دسیوں عالمی تنظیموں کیجانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دیئے جانیکی مذمت
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی 22 عالمی تنظیموں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کے ٹرمپ حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس غلط فیصلے کے باعث دسیوں لاکھ بے گناہ شہریوں کی جانوں کے ساتھ ساتھ یمن کے امن عمل کو بھی خطرے میں ڈال دیا گیا ہے لہذا اس فیصلے کو جلد از جلد کالعدم قرار دے دیا جائے۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق امریکہ کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کے فیصلے کی مذمت کرنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں میں مرسی کراپس (Mercy Crops)، ناروے مہاجر کونسل (Norwegian Refugee Council)، آکسفیم (Oxfam)، بچوں کی حفاظت (Save the Childern) اور عالمی ریسکیو کمیٹی (International Rescue Committee) بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی صدارت کے آخری روز یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا تھا جس پر اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے یمنی بحران کے حل کے حوالے سے امریکہ کے اس غلط فیصلے کے خطرناک نتائج سے آگاہ کیا تھا۔ دوسری طرف جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دیئے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش