QR CodeQR Code

سعودی عرب پر ہوئے ڈرون حملے کی ذمہ داری عراقی مزاحمتی گروہ نے قبول کر لی

25 Jan 2021 23:56

ہفتے کے روز ریاض پر ہونیوالے ایک ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عراقی مزاحمتی گروہ "الوِیۃ الوعد الحق" نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جوابی اقدام بغداد کے دہشتگردانہ حملے میں بہائے جانیوالے بیگناہ شہریوں کے خون کا انتقام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہفتے کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پر ہونے والے ایک ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عراقی مزاحمتی گروہ "الوِیۃ الوعد الحق" نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ جوابی اقدام بغداد کے دہشتگردانہ حملے میں بہائے جانے والے بے گناہ شہریوں کے خون کا انتقام ہے۔ عراقی مزاحمتی گروہ الویۃ الوعد الحق نے اپنے لیٹر ہیڈ پر جاری کئے جانے والے پیغام میں اس حملے کے ڈرون یا میزائل ہونے کے حوالے سے کوئی اشارہ نہیں کیا جبکہ سعودی فورسز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ریاض کے ہوائی دفاعی سسٹمز نے اپنی ہوائی حدود میں حملہ آور ایک یمنی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔





خبر کا کوڈ: 912367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912367/سعودی-عرب-پر-ہوئے-ڈرون-حملے-کی-ذمہ-داری-عراقی-مزاحمتی-گروہ-نے-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org