QR CodeQR Code

پی ٹی آئی دور حکومت، کے پی کے عالمی اداروں کا 265 ارب کا مقروض

26 Jan 2021 01:04

حکومت نے صوبے کو عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کا 265 ارب روپے کا مقروض بنا دیا۔ 2019ء اور 2020ء کے دوران 164 ارب روپے کا قرض لیا گیا، جس میں 144 ارب روپے قرض عالمی بنک سے لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی موجودہ اور گزشتہ حکومت نے صوبے کو عالمی بنک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کا 265 ارب روپے کا مقروض بنا دیا۔ 2019ء اور 2020ء کے دوران 164 ارب روپے کا قرض لیا گیا، جس میں 144 ارب روپے قرض عالمی بنک سے لیا جائے گا، سب سے زیادہ 72 ارب روپے قرض توانائی منصوبوں کیلیے حاصل کیا جائے گا، جس کیلیے صوبائی حکومت نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ پشاور بی آر ٹی منصوبے کیلئے 49 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرض ایشیائی ترقیاتی بنک سے حاصل کیا گیا ہے۔ 265 ارب روپے قرضہ واپس کرنے سمیت سود کی ادائیگی بھی کی جائے گی جو آئندہ مالی سالوں کے دوران خزانہ پر بوجھ بنے گا۔

صوبائی اسمبلی میں آج پیر کے روز محکمہ خزانہ کی جو دستاویزات پیش کی جائیں گی، ان کے مطابق سیاحت کے ایک منصوبے کیلئے 11 ارب روپے سے زائد، زراعت  کیلئے 28ارب روپے، پبلک ریسورس مینجمنٹ پروگرام کیلیے 18 ارب روپے سے زائد، اکنامک کوریڈور کیلئے 12 ارب روپے، توانائی منصوبے کیلئے 72 ارب روپے، مردان صوابی شاہراہ کیلئے 12 ارب روپے، کورونا کی مد میں 80 کروڑ 32 لاکھ روپے اور شہروں کی ترقی کیلئے ایک ارب 12 کروڑ روپے کا قرض حاصل کرنے کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 912382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912382/پی-ٹی-ا-ئی-دور-حکومت-کے-عالمی-اداروں-کا-265-ارب-مقروض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org