0
Tuesday 26 Jan 2021 01:42

پنجاب حکومت نے قبضے میں ملوث 50 افراد کی فہرست تیار کرلی

پنجاب حکومت نے قبضے میں ملوث 50 افراد کی فہرست تیار کرلی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے زمینوں پر قبضہ کرنے والے لیگی ارکان کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے قبضے میں ملوث 50 افراد کی فہرست تیار کر لی ہے، زمینوں پر قبضے میں سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی ملوث ہیں۔ فہرست میں شامل افراد پر زمینوں پر قبضے اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزامات ہیں، فہرست میں خواجہ آصف، جاوید لطیف، سیف االملوک کھوکر، میاں نصیر بھی شامل ہیں۔

غلام دستگیر، ایم پی اے سہیل شوکت بٹ، رانا مبشر کے فرنٹ مینوں کے ناموں کے علاوہ ایم این اے محسن شاہنواز، دانیال عزیز، سابق ایم پی اے وحیدگل کے فرنٹ مین بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ابتدائی طور پر 50 افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کو لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کھوکھر پیلس سے متصل غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے زمین واگزار کرائی۔
خبر کا کوڈ : 912387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش