0
Tuesday 26 Jan 2021 03:23

ٹک ٹاک کا جنون، دو نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ٹک ٹاک کا جنون، دو نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے رہائشی دو نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان رشید اور ساجد اپنے کزن کی دعوت پر اس سے ملنے شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی گئے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع  پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کلفٹن دو دریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 912393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش