QR CodeQR Code

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت ہم سب خوش ہیں، نبیل گبول

26 Jan 2021 03:12

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن استعفے نہیں دے گی، آہستہ آہستہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ منتقل ہو جائے گا، یہ سینیٹ الیکشن بھی لڑیں گے اور بلدیاتی انتخابات بھی لڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا، نون لیگ کی حالت قابل رحم ہے، پیپلزپارٹی گذشتہ 12 سال سے سندھ میں حکومت میں ہے، پیپلزپارٹی اپنی حکومت کیوں قربان کرے گی؟ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن استعفے نہیں دے گی، آہستہ آہستہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ منتقل ہو جائے گا، یہ سینیٹ الیکشن بھی لڑیں گے اور بلدیاتی انتخابات بھی لڑیں گے۔ عثمان ڈار کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی سمیت ہم سب خوش ہیں، استعفے ہمارا آخری آپشن ہے جسے ضرور استعمال کریں گے، سینیٹ انتخابات آگئے، اس لیے استعفے کا آپشن ملتوی کر دیا۔

نبیل گبول نے کہا کہ آئینی طریقہ کار کے مطابق حکومت ہٹانے کیلئے مختلف آپشنز ہیں، مختلف آپشنز کے تحت حکومت کیخلاف تحریک چلا رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل مرتب کر رہے ہیں، ہم نے کہا سینیٹ الیکشن مل کر لڑتے ہیں، نون لیگ ہماری بات سمجھ گئی۔ نون لیگ کے رہنماء نہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر جدوجہد میں مسلم لیگ نون پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوتے ہیں، پی ڈی ایم میں ہر کسی کو اپنی بات رکھنے کی آزادی ہے۔


خبر کا کوڈ: 912394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912394/پی-ڈی-ایم-اور-ٹی-ا-ئی-سمیت-ہم-سب-خوش-ہیں-نبیل-گبول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org