0
Tuesday 26 Jan 2021 03:36

امریکہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ریاست اینڈیانا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایسوشیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست اینڈیانا کے شہر اینڈیانا پلیس کے ایک گھر میں فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ ایک یا ایک سے زائد افراد نے کی۔ امریکہ میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام کے پاس اس وقت بھی تقریبا تیس کروڑ کی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ عوام کے پاس اسلحہ ہونے کے ایک بڑے طرفدار تھے۔ انہوں نے اپنے صدارتی دور کے آغاز میں بھی امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت وہائٹ ہاؤس میں ایک ایسا شخص صدر بن کر پہنچا ہے جو تمہارے مسلح ہونے کا بڑا حامی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش