QR CodeQR Code

امریکہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

26 Jan 2021 03:36

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ ایک یا ایک سے زائد افراد نے کی۔ امریکہ میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام کے پاس اس وقت بھی تقریبا تیس کروڑ کی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ریاست اینڈیانا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایسوشیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست اینڈیانا کے شہر اینڈیانا پلیس کے ایک گھر میں فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ ایک یا ایک سے زائد افراد نے کی۔ امریکہ میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام کے پاس اس وقت بھی تقریبا تیس کروڑ کی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ عوام کے پاس اسلحہ ہونے کے ایک بڑے طرفدار تھے۔ انہوں نے اپنے صدارتی دور کے آغاز میں بھی امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت وہائٹ ہاؤس میں ایک ایسا شخص صدر بن کر پہنچا ہے جو تمہارے مسلح ہونے کا بڑا حامی ہے۔


خبر کا کوڈ: 912396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912396/امریکہ-میں-فائرنگ-سے-5-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org