QR CodeQR Code

انرجی پالیسی پر فیصلوں کو وفاق مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں لے کر جا رہا، رضا ربانی

26 Jan 2021 10:17

سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور این ٹی ڈی سی نے خیبر پختوانخوا کو ٹرانسمیشن لائسنس دینے کی مخالفت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور بجلی سے متعلق پالیسی معاملات پر فیصلوں کو وفاق مشترکہ مفادات کونسل میں نہیں لے کر جا رہا۔ سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور این ٹی ڈی سی نے خیبر پختوانخوا کو ٹرانسمیشن لائسنس دینے کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق دس ڈسکوز کی نجکاری کر رہا ہے لیکن سی سی آئی سے نہ اجازت لی گئی ہے نا پالیسی فیصلہ، سی سی آئی کی منظوری کے بغیر ڈسکوز کی نجکاری غیر آئینی ہوگی، وفاقی ایجنسیوں کی جانب سے صوبے کو ٹرانسمیشن لائسنس دینے کی مخالفت آئین کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر وزیر توانائی کو طلب کر لیا جب کہ معاملہ قائمہ کمیٹی کے بھی سپرد کیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 912416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912416/انرجی-پالیسی-پر-فیصلوں-کو-وفاق-مشترکہ-مفادات-کونسل-میں-نہیں-لے-کر-جا-رہا-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org