QR CodeQR Code

سال کے آخر تک پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہو گی، ڈاکٹر یاسمین راشد

26 Jan 2021 10:22

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹائیفائیڈ ویکسین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 2 کروڑ 93 لاکھ خاندانوں میں صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، 7 لاکھ روپے مالیت کا صحت کارڈ ملک بھر کے نجی اسپتالوں میں بھی استعمال ہوسکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صحت ہیلتھ کارڈ کی منظوری دے دی گئی ہے اور رواں سال کے آخر تک پورے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر ہو گی۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹائیفائیڈ ویکسین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 2 کروڑ 93 لاکھ خاندانوں میں صحت کارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، 7 لاکھ روپے مالیت کا صحت کارڈ ملک بھر کے نجی اسپتالوں میں بھی استعمال ہوسکے گا۔ وزیر صحت پنجاب کے مطابق  پاکستان میں سالانہ تقریباً 2 لاکھ بچے پیٹ کی بیماریوں سے انتقال کر جاتے ہیں، پنجاب میں مرحلہ وار ویکسین کی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں 9 ماہ سے لے کر 15 برس کی عمر کے افراد کو ویکسین دی جائے گی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا والدین کو چاہیے کہ مہم کے دوران اسکولوں میں اپنے بچوں کی حاضری یقینی بنائیں ، ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کو کامیابی سے ہمکنار کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 912417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912417/سال-کے-آخر-تک-پورے-پنجاب-میں-ہیلتھ-کارڈ-کی-سہولت-میسر-ہو-گی-ڈاکٹر-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org