QR CodeQR Code

پی ڈی ایم نظریات کی نہیں بلکہ موسمیات کی سیاست کر رہی تھی، فردوس عاشق اعوان

26 Jan 2021 10:25

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر بلاول کے بیان کو سپورٹ کرنے کے لیے زرداری صاحب کو گرجنا پڑا، پی ڈی ایم کی پارلیمنٹ سے باہر شوٹنگ تھی جو ختم ہوچکی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کو احساس ہوگیا ہے کہ جمہوری حکومت کے خاتمے کا اصل طریقہ عدم اعتماد ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر بلاول کے بیان کو سپورٹ کرنے کے لیے زرداری صاحب کو گرجنا پڑا، پی ڈی ایم کی پارلیمنٹ سے باہر شوٹنگ تھی جو ختم ہوچکی، پی ڈی ایم نظریات کی نہیں بلکہ موسمیات کی سیاست کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم پلس نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرائی ہے، وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، کھوکھر برادران کے خلاف آپریشن کی وجہ سے مریم نواز صدمے کی حالت میں ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جمہوریت ہے، اس لیے سب ایک دوسرے پر لوگ تنقید کا حق رکھتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 912418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/912418/پی-ڈی-ایم-نظریات-کی-نہیں-بلکہ-موسمیات-سیاست-کر-رہی-تھی-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org